کرد فوج کا 'داعش' کے خلاف کردار مثالی ہے: کارٹر

عراق وشام میں البیشمرکہ جیسی فورس کی ضرورت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے عراق کے نیم خود مختار صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فورس کی دولت اسلامیہ"داعش" کے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی تحسین کرتے ہوئے "البیشمرکہ" کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مثالی فورس قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایشٹن کارٹر نے جمعہ کو شمالی عراق کے صوبہ کردستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کرد قیادت سے ملاقات کی اور داعش کے خلاف جاری لڑائی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے داعش کے قبضے سے عراق کے کئی شہروں کو چھڑانے میں البیشمرکہ فورسز کے کردار کی تحسین کی اور کہا کہ امریکا کی قیادت میں شام اور عراق میں "داعش" کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں کے دوران البیشمرکہ نے پامردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کئی ایک محاذوں پر شکست فاش دینے کے بعد شمالی عراق کے کئی شہروں کو ان سے آزاد کرایا۔

مسٹر کارٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں عراق اور شام میں "داعش" کو ختم کرنے کے لیے "البیشمرکہ" ہی جیسی بہادر فوج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آربیل میں امریکی فوجی البیشمرکہ کی تربیت کے لے موجود رہیں گے۔

قبل ازیں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے جمعہ کے روز صوبہ کردستان کے وزیر اعلیٰ مسعود بارزانی سے ملاقات کی تھی۔ کارٹر جمعرات کو سعودی عرب کے دورے کے بعد اچانک عراق پہنچے تھے جہاں انہوں نے عراق کی سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ "داعش" کے خلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔ گذشتہ روز کرد لیڈر مسعود بارزانی کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی البیشمرکہ کی عسکری قیادت موجود تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں