غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے دو بچے شہید، 15 زخمی
#فلسطین کے علاقے #غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے #خان_یونس کے مقام پر کم سے کم دو فلسطینی بچے شہید اور پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے بچوں کی شناخت مروان ھشام بربخ اور خلیل عمر عثمان کے ناموں سے کی گئی ہے جن کی عمریں 13 اور 15 سال ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو بچوں کی شہادت کے بعد جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ اکتوبر کے اوائل سے اب تک 20 شہری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ شہداء میں 11 کا تعلق مغربی کنارے سے ہے۔
-
اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی چل بسا
اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی
مشرق وسطی -
50 سال سے کم عمرافراد کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی
اسرائیلی اقدام سے ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ سے محروم رہ سکتے ہیں
بين الاقوامى -
اسرائیلی خاتون فوجی پر حملہ کرنے والا فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک اسرائیلی خاتون فوجی اہلکار کو پیچ کس گھونپ کر زخمی کرنے ...
مشرق وسطی