روس کا ایران کو ایس 300 میزائل شکن سسٹم دینے کا فیصلہ
روس نے ایران کو جدید ترین "ایس 300" نامی میزائل شکن سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادی میر پوتن ایران کے اہم ترین دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ تہران سے دفاعی اور اقتصادی شعبوں میں کئی معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی" تسنیم" کے مطابق ایران اور روس کے درمیان جدید ترین میزائل شکن سسٹم کی سپلائی کا معاہدہ نو نومبر کو طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت روس نے تہران کو "ایس 300" نامی جدید ترین زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل شکن سسٹم دینے کا اعلان کیا تھا۔
خبر رساں ایجنسی نے ایرانی سفیر مہدی صانعی کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماسکو نے ایران کو جدید ترین ایس 300 میزائل شکن سسٹم فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ جلد ہی تہران کو یہ سسٹم فراہم کر دیا جائے گا۔
-
عراق کا روس، ایران اور شام کو معلومات کے تبادلے کا دفاع
عبادی کا روس کی داعش مخالف جنگ میں دلچسپی کا خیرمقدم
مشرق وسطی -
روس کے ساتھ مل کر شام کی ہر ممکن مدد کریں گے: ایران
#ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور #روس #شام کے تنازع پرایک صفحے ...
بين الاقوامى -
''شام میں جنگ کی قیادت ایران کے ہاتھ میں ہے''
دشمن شام کے بعد عراق اور ایران کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے: رحیم صفوی
بين الاقوامى