داعش نے موصل میں 837 خواتین موت کے گھاٹ اتار دیں
قتل کی جانے والی عورتوں میں کئی سرکردہ رہ نما شامل
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ کے جنگجوؤں نےعراق کے شمالی شہر موصل میں یرغمال بنائی گی 837 خواتین کو نہایت بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بیشتر خواتین کو داعش کی شرعی عدالت کے حکم پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
خیال رہے کہ موصل آبادی کے اعتبار سے عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر پچھلے سال جون میں داعشی شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے نینویٰ گورنری کے ہیڈ کواٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں نہتی خواتین کے وحشیانہ قتل عام کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ نینویٰ پولیس چیف ذنون السبعاوی کا کہنا ہے کہ فورینزک میڈیکل سینٹر کی رپورٹ میں موصل شہر کی 837 خواتین کی تصدیق کی ہے جنہیں داعشی دہشت گردوں نے ہلاک کیا ہے۔
السبعاوی نے بتایا کہ بیشتر خواتین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ ہلاک کی گئی خواتین کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے موصل کے فورینزک سینٹر لائی گئیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک کی گئی خواتین معاشرے کی سرکردہ رہ نما بھی شامل ہیں جن میں سے بعض نینویٰ بلدیہ کی ارکان اور پارلیمنٹ کی سابق امیدوار بھی ہیں۔ ان کے علاوہ بعض صحافیات، خواتین وکلا، لیڈیز بیوٹیشن اور گھریلو ملازمائیں بھی شامل ہیں۔
-
داعش نے یرغمال بنائی گئی آشورین خواتین کی تصاویر جاری کردی
شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" نے ...
مشرق وسطی -
سپین میں داعش کا خواتین ریکروٹ ایجنٹ گرفتار
سپین کی وزارتِ داخلہ نے ایک مُشتبہ شدت پسند کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جو ...
بين الاقوامى -
"رمضان مقابلہ جیتیں اور لونڈی حاصل کریں"
"داعش" خواتین کو انعامی مقابلوں میں بطور تحفہ بانٹنے لگی: مصر افتاء کونسل
مشرق وسطی -
داعش پر خواتین سے ناروا سلوک کے سنگین الزامات
سخت گیر جنگجوؤں نے زیر قبضہ علاقوں میں غلامی کی مںڈیاں کھول رکھی ہیں: یو این ...
بين الاقوامى -
یزیدی فرقے کی 3000 خواتین داعش کے ہاتھوں یرغمال
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں ...
مشرق وسطی -
داعش نے’جہاد النکاح‘ سے انکاری 150 خواتین کے سرقلم کردیے
عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم ...
مشرق وسطی