عراق میں تین امریکی مترجم سمیت اغواء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے الدورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے تین امریکی شہریوں اور ان کے ایک مقامی مترجم کو یرغمال بنا لیا ہے۔’’العربیہ‘‘ کے مطابق تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یرغمال بنائے گئے امریکی فوجی ہیں یا عام شہری ہیں۔

امریکی وزارخارجہ نے بغداد میں اپنے تین شہریوں کے اغواء کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ وہ اس سلسلے میں بغداد حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ امریکی حکومت کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی بہ حفاظت واپسی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

’الحدث‘ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق تین امریکیوں کو دو روز قبل بغداد میں یرغمال بنایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں