داعش نے لبنانی قصبے سے النصرہ فرنٹ کو پچھاڑ دیا

لبنانی فوج کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی سرحد سے متصل لبنان کے شمال مشرقی قصبے عرسال میں جرود کے مقام پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے حملے میں وہاں پر پہلے سے قابض النصرہ فرنٹ پسپا ہو گئی ہے اور علاقے پر داعش نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ داعش کی اس تازہ پیش قدمی کے بعد لبنانی فوج نے علاقے میں اپنی نقل وحرکت اور فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ’’داعش‘‘ اور النصرہ فرنٹ کے درمیان جرود کے مقام پر گھمسان کی لڑائی ہوئی جس کے بعد النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کو حریف گروپ داعش کے سامنے شکست پر مجبور ہونا پڑا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرود میں وادی حمید، الزمرانی اور الخیل کے مقامات پر جنگجو گروپوں نے ایک دوسرے پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی جنگجو عرسال شہرکی طرف بڑھ رہے ہیں تاہم لبنانی فوج نے النصرہ اور داعش دونوں کے مراکز پر توپخانے سے گولہ باری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں