یمن: عرب اتحادی افواج اور یمنی افواج کا مشترکہ خصوصی آپریشن

آپریشن یمن کے اہم تین شہروں کو آزاد کرانے کیلئے کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں عرب اتحادی افواج اور حکومتی فوج نے ملک کے تین شہروں کو حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں سے آزاد کرانے کے پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ "الشرق الاوسط" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تین شہر حضرموت صوبے کا صدر مقام المکلا، ساحلی شہر الحدیدہ اور بحر احمر کے ساحل پر واقع شہر اور بندرگاہ المخا ہیں۔

دوسری جانب اعلیٰ سطح کے یمنی حکام نے بتایا ہے کہ صنعاء پر باغیوں کا قبضہ ختم کرانے کے لیے حکومتی فوج اور شہر کے اندر اور اس کے نواح میں قبائلی شیوخ اور عمائدین کے ساتھ وسیع پیمانے پر رابطے اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں