ایران : اصلاح پسندوں کی انتخابی مہم پر باسیج فورس کا حملہ
ایرانی پاسداران انقلاب کی زیرانتظام باسیج فورس نے جمعہ کے روز تہران کے جنوب میں مسجد ابو ذر میں اصلاح پسندوں کی ایک میٹنگ پر دھاوا بول دیا۔
"سحام نيوز" ایجنسی جو مہدی کروبی (گرین موومنٹ کے ایک نظر بند رہ نما) کے نزدیک سمجھی جاتی ہے ... اس کے مطابق باسیج کے ارکان نے جمعہ کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں جمع ہونے والے مجمع پر آنسو گیس چھڑک دی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب "مردم سالاری" پارٹی کے سکریٹری جنرل مصطفی کواکبیان اپنا انتخابی پرگروام پیش کررہے تھے۔
ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ باسیج کے ارکان نے کوکبیان کا خطاب روک دینے کے بعد ان کے مسجد سے روانہ ہونے کے دوران کوکبیان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زدوکوب کیا۔
حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی جانے والی آنسو گیس کے سبب کواکبیان کے ساتھیوں کو جن کی تعداد 400 کے قریب تھی، سانس لینے میں شدید دشوار کا سامنا کرنا پڑا۔
باسیج کے عناصر نے اصلاح پسندوں کی جماعت مردم سالاری کے سکریٹری جنرل کے خطاب کی کوریج کے لیے استعمال ہونے والے کیمروں اور موبائل فون کو توڑ ڈالا۔
تجزیہ کاروں نے اس حملے کو پاسداران انقلاب اور شدت پسندوں کی جانب سے اصلاح پسندوں کی انتخابی مہم ناکام بنانے کی کوشش سے جوڑا ہے ... جو اعتدال پسندوں کے ساتھ اتحاد کے ذریعے مجلس شوریٰ (پارلیمان) کی نشستیں جیتنے اور اس کو قدامت پسندوں کے قبضے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
-
ايران : سعودی سفارت خانہ حملہ ، ذمہ داروں کے خلاف عدالتی کارروائی
ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ایک غیرمانوس اقدام کا ...
مشرق وسطی -
ایرانی 'رہبر' کو ہٹانے کے لئے ریفرینڈم خطرناک ثابت ہو گا
علی خامنہ ای کے مقرب خاص قدامت پسند حلقے اصلاح پسندوں پر سخت برہم
مشرق وسطی -
ایران مخالف تنظیم 'مجاہدین خلق' کے کیمپ پر حملہ، 23 ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد سے کچھ فاصلے پر واقع ایران مخالف تنظیم مجاھدین خلق کے ...
مشرق وسطی