شکست خوردہ یمنی باغی افریقی قاتلوں کی مدد لینے پر مجبور

باغیوں کو صنعاء پر قبضہ برقرار رکھنے کے لالے پڑ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یمنی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ناصر الطاھری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی فورسز نے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدرعلی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کا گھیرا تنگ کر دیا ہے جس کے بعد باغی افریقی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی مدد لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنر طاھری نے کہا کہ حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادارملیشیا کو صنعاء اور صعدہ کے محاذوں پر سنگین مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے۔ باغی شکست سے بچنے اور ان علاقوں پراپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے اپنی صفوں میں افریقا اور دوسرے ملکوں کے جنگجوؤں کو اجرت پر بھرتی کرنے لگے ہیں۔

یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ سابق صدر علی صالح نے البیضاء، اِب اورذمار گورنریوں میں موجود اپنے وفاداروں اور ری پبلیکن گارڈز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دارالحکومت کو بچانےکے لیے جلد از جلد صنعاء کا رخ کریں کیونکہ دارالحکومت ان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کو صنعاء اور اس کے مضافات میں حالیہ ایام میں ہونے والی پے درپے شکستوں نے اپنی افرادی قوت بڑھانے کے لیے افریقی اجرتی قاتلوں کی طرف متوجہ کیا۔

یمنی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف میجر جنرل ناصر الطاھری نے کہا کہ انہیں اس بات کے ٹھوس ثبوت ملے ہیں کہ شکست خوردہ حوثی صنعاء میں لڑائی کو طول دینے کے لیے افریقی جنگجوؤں کا سہارا لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ البیضاء، ذمار اور اب گورنریوں سے بھی بڑی تعداد میں حوثی اور علی صالح کے وفادار جنگجو صنعاء اور صعدہ روانہ ہو گئے ہیں۔

یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نواز فورسز نے نھم ڈاریکٹوریٹ، بنی حشیش اور ارحب گورنریوں میں فاتحانہ پیش قدمی کرتے ہوئے کئی اہم علاقے باغیوں سے چھین لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صنعاء ہوائی اڈے کے قریب علی صالح کے وفادار ری پبلیکن گارڈز کے فوجی اڈے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ادھر اتحادی طیاروں نے عمران گورنری، ذی بین، ذوعناش، الخمری اور سنوان کے مقامات پر عرب اتحادی طیاروں نے بمباری میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ ارحب،صنعا الجمیہ کیمپ اور مشرقی دارالحکومت بنی حشیش میں بھی باغیوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دشمن کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں