حسن نصراللہ کا سعودی عرب کے خلاف ’اعلان جنگ‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اس کے سربراہ حسن نصراللہ کی سعودی عرب دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر اب تک حسن نصراللہ نے نام لے کر سعودی عرب کے خلاف جنگ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ آج وہ کمی بھی پوری کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی اصل جنگ سعودی عرب کے خلاف ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں حزب اللہ کے ایک ترجمان ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کھل کر کہا کہ ان کی اصل جنگ سعودی عرب کے خلاف ہے۔ اس سے قبل وہ اس جنگ کو’جہاد مقدس‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔

حسن نصراللہ نے الزام عاید کیا کہ سعودی عرب بارود سے بھری گاڑیاں لبنان کی وادی بقاع میں بھیجتا رہا ہے۔ حالانکہ حقائق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حسن نصراللہ کا حلیف میچل سماحہ شام سے بارودی جیکٹیں اور بارودی سرنگیں لبنان لاتا رہا ہے۔

اپنی تقریر میں حسن نصراللہ نے یمن میں حوثیوں کو دی جانے والی تربیت اور مالی معاونت کو نظرانداز کرتے ہوئے سعودی عرب پر الزام عاید کیا کہ وہ شیعہ سنی فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں