ننھے داعشی جلادوں اور خودکش حملہ آوروں کی اگلی نسل
ایک جانب عراق اور شام میں اگرچہ تھوڑے پیمانے پر ہی داعش تنظیم کی پسپائی نظر آ رہی ہے تو دوسری جانب بعض مغربی ممالک داعش کی آئندہ نسلوں سے خوف زدہ ہیں جن کی تربیت اور ذہن سازی تنظیم کے نظریات کے مطابق کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں داعشی مشن کے سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ وہ بچے ہیں جو نام نہاد "خلافت کی ریاست" کے زیرسایہ پروان چڑھے ہیں۔
لندن میں انسداد دہشت گردی اور انتہاپسندی سے متعلق تھنک ٹینک "کوئیلیم" کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ یہ رپورٹ جس کا عنوان "دولہ اسلامیہ کے بچے" ہے .. بدھ کے روز برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی جب کہ اقوام متحدہ نے بھی اس کو اختیار کیا ہے۔ رپورٹ میں داعش تنظیم کی آئندہ نسل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، جس کے مطابق داعش کے کیمپوں میں 50 سے زیادہ برطانوی بچے ہیں جب کہ تنظیم میں شامل 30 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں میں برطانوی جنگجوؤں کی تعداد تقریبا 800 ہے۔
رپورٹ تیار کرنے والے محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان بچوں کی اکثریت تربیتی مراحل اور ذہن سازی کے لیے خصوصی تعلیمی سیشنوں میں بیٹھتی ہے تاکہ ان کے ذہن میں تنظیم کے نظریات کا بیج بویا جا سکے اور وہ مستقبل میں "جاسوس یا خودکش حملہ آور یا جلاد" بن سکیں۔
رپورٹ میں جس کا کچھ حصہ برطانوی اخبار "گارڈیئن" نے شائع کیا ہے. بتایا گیا ہے کہ داعش تنظیم "جوانان ِ اسلام" کے نام سے ایک نیا ونگ کھول رہی ہے جس میں ان بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر تنظیم کے نظریات اور اصول و ضوابط یاد کرائے جائیں گے۔ تنظیم کا خیال ہے کہ یہ بچے داعش کی صفوں میں اس وقت موجود بہت سے جنگجوؤں سے بہتر ثابت ہوں گے اس لیے کہ ان بچوں کو بچپن سے ہی تربیت اور تنظیم کے نظریات سے واقفیت حاصل ہو رہی ہے۔
شدت پسند نظریات اور افکار کی حامل تنظیم کی "دوسری نسل کی تیاری" کا مقصد ایسی نسل کو پروان چڑھانا ہے جو آخری سانس تک قتل و غارت گری اور تباہی کے لیے تیار ہو۔ یہ نسل اپنے تعلیمی نصاب کی وجہ سے تشدد سے پوری طرح آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ سرد لہو کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارے جانے کے مناظر سے بھی مانوس ہو گی۔
بہرحال رپورٹ نے داعش تنظیم کی آنے والی نسل کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے خواہ تنظیم اپنے حالیہ معروف ڈھانچے کے ساتھ باقی رہے یا شکست و ریخت سے دوچار ہو کر قصہ پارینہ بن جائے۔
-
کم سن داعشیوں کے ہاتھوں قیدیوں کے قتل کی ویڈیو جاری
ایک سال میں 1100 بچے داعش میں بھرتی، 50 ہلاک ہوئے
مشرق وسطی -
داعش نے فرار کی کوشش کرنے والے 12 بچے قتل کر دیے
دولت اسلامی کہلوانے والی دہشت گرد تنظیم "داعش" نے عراق کے شمالی شہر موصل ...
مشرق وسطی -
ترکی: داعش کے پانچ مشتبہ ارکان زیرحراست
ترک حکام نے ملک کے جنوب مشرقی شہر غازیان تیپ سے دولت اسلامی عراق وشام(داعش) کے ایک ...
بين الاقوامى