احمدی نژاد اور حسن روحانی جوہری سمجھوتے پر برس پڑے

اصلاح پسندوں پر دشمن سے ساز باز کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایران کے قدامت پسند سابق صدر محمود احمدی نژاد نے موجودہ صدر حسن روحانی کی پالیسیوں بالخصوص متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے، عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے وعدوں اور معاشی حالات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حسن روحانی کی پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی‘‘مہر‘‘ کے مطابق سابق صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسن روحانی کی پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ جوہری پروگرام پر سمجھوتے کی صورت میں عام ایرانی شہریوں کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا اور عالمی پابندیاں اٹھنے کی بدولت ملک میں دولت کی ریل پیل ہو جائے گی مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ جوہری پروگرام پر معاہدے کے باوجود عام شہریوں کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حسن روحانی کی حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔

ادھر ایران میں اصلاح پسندوں کے مقرب ایک نیوز ویب پورٹل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد تہران کے قریب رامین شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اور سیاسی طبقہ دور سے قوم پر اپنے حکم مسلط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو قوم کے مسائل کا ادراک نہیں۔ وہ قوم اور ان کی مصائب کے درمیان نہیں رہنا چاہتےہیں۔

احمدی نژاد نے الزام عاید کیا کہ اصلاح پسند ایران میں اسلامی انقلاب کے برعکس چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی عہدیدار لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں انقلاب کا دور ختم ہو چکا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کا یہ مطلب نہیں کہ عوام غریب رہیں بلکہ انقلاب سے عوام کے معاشی حالات بہتر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے اصلاح پسند سیاست دانوں پر دشمنوں سے ساز باز کا الزام عاید کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت جوہری پروگرام پر طے پائے سمجھوتے پرعمل درآمد کرنے میں اس طرح مصروف ہے کہ اسے قومی مسائل کا ادراک ہی نہیں۔ حکومت صرف دشمنوں کو خوش رکھنے اور انہیں اعتماد میں لینے کے لیے کوشاں ہے۔ احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی دشمن سے منہ موڑا تو ہم پر کاری ضرب لگانے کی کوشش کی گئی مگر موجودہ حکمران دشمنوں پراعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں