یمن: تعز شہر کو آزاد کرانے کا مشن مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں تعز شہر کا محاصرہ ٹوٹنے کے بعد اتحادی افواج کے طیاروں نے شہر کے شمالی علاقے الکسارہ میں مسلح ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس دوران فوجی ذرائع نے "العربیہ" نیوز چینل کو بتایا کہ عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے شمال مغربی جانب متعدد حملوں کو پسپا کر دیا. شہر کے مشرقی حصے میں عوامی مزاحمت کاروں کی پیش قدمی کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اس سے قبل تعز کے گورنر علی المعمری نے اعلان کیا تھا کہ تعز کے مغربی حصے میں آئینی حکومت کی جانب سے واپس لیے جانے والے علاقوں میں.. سرکاری فوج نے سرکاری اور عسکری عمارتوں اور تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

المعمری نے واضح کیا کہ سرکاری فوج کے نائب سپریم کمانڈر کی جانب سے بریگیڈ 35 کے کمانڈر کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ تمام سرکاری تنصیبات اور عمارتوں پر فوجی اہل کاروں کو تعینات کردیا جائے.. جس کے بعد الحصب کے علاقے میں بریگیڈ کے مرکزی کیمپ اور تعز یونی ورسٹی میں فوجی اہل کاروں کی تعیناتی کا آغاز ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں