شام میں لڑنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ کی تصاویر منظرعام پر !
متعدد ایرانی ویب سائٹوں نے مجلس شوری (پارلیمنٹ) کے رکن اور مذہبی شخصیت سید محمد علی بزرگواری کے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ملیشیاؤں کی صفوں میں شامل ہوکر لڑنے سے متعلق رپورٹیں اور تصاویر جاری کی ہیں۔
"صبح زاگرس" ویب سائٹ کے مطابق بزرگواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹیلی گرام" پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ "سیدہ زینب کی خاطر قربانی دینے کے لیے شام آئے!".
ویب سائٹ پر مذکورہ رکن پارلیمنٹ کی 11 اور 12 مارچ کو اتاری گئی تصاویر بھی نشر کی گئیں ہیں.. ان میں ایک تصویر دمشق اور حلب کے درمیان راستے کی ہے اور دوسری حماہ صوبے کے مغرب میں واقع گاؤں الصحن کی ہے.. ان تصاویر میں بزرگواری کو پاسداران انقلاب کے مجمع اور شیعہ ملیشیاؤں کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے.. یہ وہ جنگجو ہیں جو شامی اپوزیشن کے گروپوں کے خلاف ان علاقوں میں لڑائی میں مصروف ہیں جہاں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔
تصاویر میں میجر جنرل عوض شہابی فر بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں جو شام میں "فیلق القدس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے ساتھ تھے۔ عوض شہابی ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام "فیلق فتح" کے سابق کمانڈر تھے۔
دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسیوں نے جمعرات کے روز ایران کے شمال مغربی صوبے زنجان میں پاسداران انقلاب کے افسران کی تدفین کی خبر شائع کی ہے۔ ان افسران میں بریگیڈ 36 کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل داؤد مرادخانی اور رحمان بہرامی شامل ہیں. دونوں افراد بدھ کے روز شام میں اپوزیشن گروپوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔
زنجان شہر میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جہان بخش کرمی نے مذکورہ افسران کی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر کہا کہ "بریگیڈیئر جنرل داؤد مراد خانی اور کمانڈر رحمان بہرامی مشاورت اور شامی حکومتی فورسز کی سپورٹ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے"۔
گزشتہ چند روز کے دوران ایران نے اپنے کئی رہ نماؤں کی زبانی دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی مزید افواج شام بھیجے گا.. ایسے وقت میں جب کہ روسی افواج کا انخلاء بھی عمل میں آ رہا ہے، شام کے حوالے سے بین الاقوامی مواقف میں حیران کن تبدیلیوں کے بعد بشار الاسد کی حکومت کے جلد سقوط کا اندیشہ ہے۔
-
القاعدہ، حزب اللہ اور ایران کے درمیان تعاون کا انکشاف
گزشتہ ہفتے نیویارک میں امریکی فیڈرل کورٹ کی جانب سے ایران کے خلاف اربوں ڈالر کے ...
بين الاقوامى -
ایران یمنی بحران سے دور ہی رہے : حوثی رہ نما
یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوج کے خلاف برسرپیکار حوثی شیعہ باغیوں کے ...
بين الاقوامى -
ایران کا اسدی فوج کی شکست خوردگی کا اعتراف
جنگ بندی شامی فوج کی دوبارہ تیاری کا موقع ہے: حسین عبداللھیان
مشرق وسطی