عراق: 8 خود کش بمباروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک
#عراق میں مشترکہ ملٹری آپریشن کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے جنگی طیاروں کی مدد سے شدت پسندوں کے خلاف ایک تازہ کارروائی کے دوران آٹھ مبینہ خود کش بمباروں سمیت کم سے کم 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں دولت اسلامی ’’#داعش‘‘ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جوائنٹ ملٹری آپریشن کنٹرول روم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پانچ اپریل کو القائم شہر میں شام سے عراق میں داخل ہونے والے دہشت گردی کی نشاندہی کے بعد انہیں میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 خود کش بمباروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں داعش کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کی شناخت کمانڈر ابو جعفر اور دوسرے کی سعود الشمری کےنام سے کی گئی ہے۔ ابو جعفر #موصل میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا نگراں تھا۔
-
عراق میں دسمبر سے یرغمال دو قطری شکاری بازیاب
قطری حکام کا اغواکار گروہ سے متعلق تفصیل بتانے سے گریز
مشرق وسطی -
عراق: سنی سیاست دان وزیرخارجہ مقرر، ایران ناراض!
شریف علی بن حسین عراق کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
مشرق وسطی -
عراق : داعش کے قید خانے سے 1500 افراد آزاد
عراق میں سرکاری افواج نے داعش تنظیم کے ایک زیرزمین قیدخانے سے تقریبا 1500 افراد کو ...
مشرق وسطی -
عراق : داعشی جنگجو کی موت یا رہائی.. فیصلہ ووٹنگ سے !
عراق میں ایران نواز ایک شیعہ ملیشیا نے اپنے پاس گرفتار داعش تنظیم کے ایک جنگجو کی ...
مشرق وسطی -
عراق کی نئی کابینہ کی فہرست آج پارلیمان میں پیش
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنی کابینہ میں ردو بدل کیا ہے اور وہ آج جمعرات ...
مشرق وسطی -
عراق: الانبار میں بمباری کے نتیجے میں 51 داعشی جنگجو ہلاک
#عراق کی مشترکہ سیکیورٹی فورسز نے شورش زدہ صوبہ #الانبار میں شدت پسند تنظیم دولت ...
مشرق وسطی