تاریخی واقعہ: اسرائیلی کابینہ کا اجلاس مقبوضہ گولان میں
اسرائیلی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس اتوار کے روز مقبوضہ گولان کے علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی کابینہ کا اجلاس شام کے گولان کے علاقے میں ہورہا ہے جس کے ذریعے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ گولان سے انخلاء کسی طور عمل میں آنے والا نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے ہی اس اقدام کا فیصلہ کیا تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام پہنچ جائے کہ گولان سے اسرائیلی انخلاء کا حال یا مستقبل میں ہر گز کوئی آپشن نہیں ہے۔
گزشتہ چند روز کے دوران یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ شام میں جاری تنازع کے کسی بھی حل میں گولان کے علاقے کو بھی شامل کیا جانا چاہیے جس پر اسرائیل نے 1967ء کے جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران شامی حکومت اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں گولان کے علاقے میں میزائل بھی گرے تھے جس کا اسرائیل کی جانب سے بدستور جواب دیا جاتا رہا۔
-
امریکا : اسرائیل سے متعلق برنی سینڈرز کے موقف پر یہودیوں میں غصہ
امریکی صدارت کے لیے ممکنہ یہودی امیدوار #برنی_سینڈرز #امریکا کے بہت سے روایتی ...
بين الاقوامى -
''اسرائیل مصر سے سعودی عرب کو جزیروں کی واپسی کا مخالف نہیں''
اسرائیل نے منگل کے روز اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اس نے بحر احمر میں واقع دو جزیروں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی مدد کا مطلب فلسطینیوں سے چشم ہوشی نہیں: برنئی سینڈرز
وائٹ ہاؤس کے لیے دوڑ میں شریک ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک صدارتی امیدوار برنئی سینڈرز ...
بين الاقوامى