مذاکرات کی ناکامی پر یمنی فوج صنعاء داخل ہو گی: عسیری
یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لئے سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے خبردار کیا ہے کہ یمن کا بحران حل کرنے کی خاطر کویت میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں میں یمن حکومت صنعاء میں فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گی۔
مصر کے معاصر چینل "ڈریم" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ "ہم فوجی کاررواَئیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عمل کو پورا وقت دیں گے تاکہ کامیابی حاصل کی جا سکے، تاہم اگر یو این نے کویت میں جاری مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا تو اس کا فیصلہ کن دور یمن کی آئینی حکومت کی صنعاء میں بھرپور فوجی کارروائی کی صورت میں نکلے گا۔"
ایک سوال کے جواب میں جنرل العسیری نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے مصر سے یمن میں اپنی بری فوج بھجوانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اتحادیوں پر مشتمل زمینی فوج یمن میں داخلے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ہم اس مقصد کے لئے ہمیں یمنی فوج پر مکمل اعتماد ہے۔ یہ بات مسلمہ طور پر طے ہے کہ اتحادیوں کی کسی بھی فوجی کارروائی کا انحصار یمنی فوج پر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مصری ہوابازوں نے یمن میں فضائی حملے کئے ہیں۔ نیز مصر کی بحری فوج نے عملی طور پر چند کارروائیوں نے حصہ لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یمن میں اتحادی فوج صرف یمنی شہریوں کے بچاؤ کی خاطر موجود ہے۔ ہمارا مقصد حملہ کرنا نہیں اور نہ ہی ہم ریاستی وسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یمن میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے اتحادی ترجمان نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان کارروائیوں میں عام یمنی شہریوں کو کم سے کم گزند پہنچے۔ اس مقصد کے لئے تیر بھدف مہنگا اسلحہ اور میزائل استعمال کئے جا رہے ہیں اور ایسا اسلحہ سرجیکل سٹرائکس کے لئے استعمال ہوتا ہے، جو ہمیشہ اپنے ہدف کو ہی تباہ کرتا ہے۔
-
یمن امن بات چیت: 50% گرفتار شدگان کی رہائی پر اتفاق
کویت میں یمنی حکومت اور باغیوں کے وفود کے درمیان جاری بات چیت میں شریک ذرائع نے ...
مشرق وسطی -
یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ’ننگی جارحیت‘ قرار
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان ...
بين الاقوامى -
یمن کے جنوبی علاقوں سے شہریوں کی بے دخلی کی مذمت
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے جنوبی شہروں عدن اور تعز سے شمالی علاقوں سے تعلق ...
بين الاقوامى