ایران : صدر اور مرشد اعلی کے درمیان اختلافات میں شدّت
ایران میں باخبر ذرائع نے مرشد اعلی علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے درمیان اختلافات میں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے عربی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق اختلافات میں شدت صدارتی دفتر کے ذمہ داران کو حکومت کے اجلاسوں میں آنے سے روک دینے کے بعد آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خامنہ ای اور روحانی کے درمیان اختلاف میں بڑھوتی اور بالواسطہ سرزنش، خامنہ ای کی جانب سے صدارتی امور میں براہ راست مداخلت پر اصرار کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب اصلاح پسندوں کے نزدیک سمجھی جانے والی ویب سائٹوں کے مطابق خامنہ ای نے روحانی کے دفتر کے ڈائریکٹر محمد نہاونديان اور حکومت میں تعلقات عامہ کے دفتر کے سربراہ حسين فريدون کو حکومت کے اجلاسوں میں آنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خامنہ ای نے حکومت کے امور میں براہ راست مداخلت کے موقف پر ڈٹے رہ کر روحانی کی جانب سے ماحول کی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
الشرق الاوسط اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خامنہ ای نے روحانی کے سامنے دو اختیارات رکھے ہیں کہ یا تو نہاوندیان اور فریدون حکومت کے اجلاسوں میں شرکت کریں اور یا پھر روحانی دونوں شخصیات (اپنے اور خانہ ای) کے درمیان اچھے تعلقات کا آپشن قبول کریں۔
-
خامنہ ای کا مشیر دمشق میں.. حلب میں ایرانی افسران ہلاک
ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد ...
مشرق وسطی -
امریکی خلیج خنزیر دفع ہوجائیں: خامنہ ای
"اسرائیل کو 8 منٹ میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں"
بين الاقوامى -
ٹریننگ کے دوران خامنہ ای کا محافظ کرنل ہلاک
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی سیکیورٹی پر مامور کرنل کے عہدے کا ایک ...
مشرق وسطی -
ایران سے پابندیاں اٹھانے کا امریکی اعلان کاغذی ہے: خامنہ ای
’ایران کے دشمن سمجھوتے کے ثمرات سمیٹنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں‘
بين الاقوامى -
اوباما کی خفیہ خطوط میں خامنہ ای سے ملاقات کی درخواست!
امریکی اور ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی مرشد ...
بين الاقوامى -
حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر خامنہ ای سعودی عرب پر برہم
#اسلامی_تعاون_تنظیم کی #ترکی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں لبنانی شیعہ ملیشیا ...
بين الاقوامى