امارات : فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 2 اہل کار جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بین الاقوامی پانی میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا ایک معاون جاں بحق ہوگئے۔

ایجنسی کی جانب سے جائے سقوط کا تعین اور حادثے کے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی اماراتی فوجی طیارے یا ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے عملے کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور تربیت کار جاں بحق ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں