سان فرانسسکو : شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں ٹکنالوجی معاہدے
سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔
شہزادہ محمد نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت واشنگٹن سے کیا تھا جہاں انہوں نے صدر باراک اوباما، وزیر خارجہ جان کیری، وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور متعدد امریکی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
شہزادہ محمد کے اس دورے میں ٹکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے سربراہوں اور دنیا بھر میں ٹکنالوجی کمپنیوں کے سب سے بڑے ہیڈکوارٹر Silicon Valley میں ذمہ داران سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
متعدد سعودی ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ دورے کے دوران سعودی عرب اور سیلیکون ویلی میں ٹکنالوجی کی کمپنیوں کے درمیان ٹکنالوجی کے شعبے میں معاہدوں کی ایک بڑی تعداد کا اعلان کیا جائے گا۔
سیلیکون ویلی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے جنوب میں ایک بہت بڑے رقبے پر واقع ہے۔ یہ ٹکنالوجی کی بہت سی عظیم کمپنیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جن میں فیس بُک ، گوگل ، اوریکل ، انٹیل ، آئی بی ایم ، ایپل کمپنی ، سسکو کمپنی شامل ہیں۔
نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سیلکون ویلی میں امریکی ٹکنالوجی کمپنیوں کا دورہ، ٹکنالوجی کمپنی "اوبر" میں سعودی عرب کی جانب سے 3.5 ارب مالیت کی سرمایہ کاری کے اعلان کے دو ہفتے بعد ہورہا ہے۔ اس طرح سعودی عرب کو "اوبر" کمپنی کی مجلس عاملہ میں نشست مل جائے گی۔ مجلس عاملہ میں اس نشست کو سعودی فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر یاسر الرومیان سنبھالیں گے۔
"اوبر" کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹراوس کیلانک نے سابقہ بیان میں بتایا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری سے کمپنی کی مجموعی مالیت 62.5 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس طرح "اوبر" کمپنی اصل سرمائے کی مالیت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکتو نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے کہا کہ یہ کمپنی کے کام اور اس کے مستقبل پر اعتماد کی واضح دلیل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ ملاقاتوں سے وہاں کی کمپنیوں اور مملکت میں نئے منصوبوں کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔
اس کے علاوہ "سعودی ویژن 2030" کے سلسلے میں معیشت کے تنوع کے ہدف کو یقینی بنانے کے لیے، ٹکنالوجی کا جدید ترین سیکٹر عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ جدید تجربات کو منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب متعدد سعودی وزراء نے باور کرایا ہے کہ سعودی ویژن 2030 اور قومی تبدیلی پروگرام 2020 کو امریکی حکومت ، معیشت دانوں ، کاروباری شخصیات اور بڑی کمپنیوں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہوئی ہے۔
ادھر توقع ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک کے دورے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کریں گے۔
سعودی نائب ولی عہد کا کیلیفورنیا کا دورہ 4 روز جاری رہے گا۔ اس کے بعد وہ دورے کے تیسرے مرحلے میں منگل کے روز نیویارک پہنچیں گے۔
-
شہزادہ محمد بن سلمان اور اوباما کا خطے کے چیلینجز پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم
بين الاقوامى -
سعودی اور امریکی وزرائے دفاع میں پینٹاگان میں ملاقات
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پینٹاگان میں اپنے ...
بين الاقوامى -
یواین یمن رپورٹ کے مآخذ سے سروکار نہیں: سعودی سفیر
عرب اتحاد کو صرف رپورٹ میں شامل معلومات کے درست ہونے میں دل چسپی ہے
بين الاقوامى