بیت المقدس : ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کے روز بیت المقدس میں ایک ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا جس کے بیگ میں دھماکا خیز آلات موجود تھے۔ پولیس کے مطابق ان آلات کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں رہتا ہے اور وہ عمر کی تیسری دہائی میں ہے۔ مذکورہ نوجوان ریلوے اسٹیشن کے عقب میں بیگ لیے کھڑا تھا جس پر ایک پہرے دار کو شک محسوس ہوا۔ بعد ازاں بیگ کی تلاشی پر اس میں دھماکا خیز آلات نظر آئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسٹیشن کے پہرے دار نے فوی طور پر پولیس کو طلب کرلیا جس نے آ کر اس جگہ کی ناکا بندی کردی اور تین دھماکا خیز آلات کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کو نوجوان کے بیگ میں سے موبائل فون کے سیٹ اور چاقو بھی ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں