سعودی عرب : کھانے لانے میں تاخیر پر ریستوران ورکر کا قتل
انٹرنیٹ پر زیر گردش ایک وڈیو کلپ نے سعودی عرب کے علاقے افلاج میں ایک مقامی شہری کے ہاتھوں فاسٹ فوڈ میں کام کرنے والے بھارتی ورکر کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث مجرم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
وڈیو کلپ کے مطابق ایک مقامی شخص کی ریستوران میں کام کرنے والے ورکر کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد وہ تیزی سے اپنے بیٹوں کے ساتھ ریستوران سے نکل گیا۔ ایک دوسرے کلپ میں مذکورہ شہری نے اچانک واپس آ کر اپنے پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقتول زمین پر گر گیا۔
سوشل میڈیا پر سرگرم ارکان نے اپنے ٹوئیٹس میں مذکورہ شخص کی فوری گرفتاری اور قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ بعض دیگر افراد نے مقتول ورکر "ناصر" کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ کسی مسجد میں نمازیوں کی امامت کرنے کے بعد فارغ نظر آرہا ہے جب کہ دوسری میں وہ کسی نجی تقریب میں شریک ہے۔
ٹوئیٹر پر متعدد افراد نے مقتول ورکر ناصر کی تعریف کی ہے۔ ساتھ ہی اس امر کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس کے اہل خانہ رمضان میں واپس چلے گئے تھے۔ ناصر کو بھی ان کے ساتھ سفر کرنا تھا تاہم اس کو تاخیر ہوگئی کیوں کہ اس کے مقدر میں تو ایک ناعاقبت اندیش شخص کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اترنا لکھا تھا۔
-
سعودی عرب کا پہلا اور سب سے بڑا برف کا شہر
سعودی عرب کے صوبے ریاض کے گورنر نے بدھ کے روز مملکت کے پہلے اور سب سے بڑے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب انسانیت کی مدد میں سب سے آگے، یو این کا اعتراف
نائب ولی عہد شہزادہ محمد سلمان یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے
بين الاقوامى -
سعودی عرب :مساجد کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے عطیات
سعودی عرب میں چار مساجد کی تعمیر کے لیے ایک خیراتی ادارے نے منفرد طریقے سے عطیات ...
بين الاقوامى