غلاف کعبہ شریف کی تیاری کا تین چوتھائی کام مکمل

پہلی بار ہنگامی غلاف کی تیاری پر کام شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کعبہ شریف کے نئے غلاف کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اب تک غلاف کا تین چوتھائی کام مکمل کیا جا چکا ہے جب کہ بقیہ حصہ بھی جلد ہی تیار کر لیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری میں سرگرم کارخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیشہ ور ماہرین نہایت مہارت اور محبت وعقیدت کے ساتھ غلاف کعبہ کی تیاری میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔ توقع ہے کہ غلاف کعبہ اپنے وقت مقررہ سے پہلے پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غلاف کعبہ شریف کے تین اطراف مکمل کرلیے گئے ہیں۔ حجر اسود کی طرف کے 10.29 میٹر، باب ابراہیم کے 12.74 اور رکنین کے 10.78 میٹر کا حصہ مکمل کیا جا چکا ہے جب کہ ملتزم کی طرف کے 12.25 میٹر غلاف کعبہ کی تیاری اختتامی مراحل میں ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ غلاف کعبہ پر ڈالنے جانے والے 47 میٹر غلاف کے 16 سنہری حصوں کا 90 فی صد مربوط بنایا گیا ہے۔ ان میں لمبائی میں جوڑے گئے 6 درمیانی اجزا کے ساتھ قندیل کے 16، سورۃ الاخلاص کے 4حصوں کو باہم مربوط کیا گیا ہے۔

بیان میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں سرگرم ادارہ سال میں عموما ایک ہی غلاف تیار کرتا ہے مگر اس بار احتیاطاً ایک ہنگامی غلاف بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں