مسجد حرام میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں غیرملکی گرفتار
شیطان صفت لوگ مسجد حرام جیسے مقدس ترین مقام میں بھی اپنی شیطانیت اور مکروہ حرکات سے باز نہیں آتے۔ سعودی اخبارات کے مطابق مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور عملے نے مذہبی پولیس’امر بالمعروف ونہی عن المنکر‘ کے تعاون سےکعبہ شریف میں حجر اسود سے ایک غیرملکی عرب شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مسجد میں ھجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے طواف کعبہ کے دوران ایک خاتون کی شکایت پرغیرملکی کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق ایک دوسرے عرب ملک سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔ اس نے حجر اسود کے قریب طواف کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی کوشش کی تھی جس پر خاتون نے متعلقہ سیکیورٹی عملے کو اس کی حرکات کے بارے میں مطلع کردیا۔
سعودی اخبار’الوصف‘ کے آن لائن ایڈیشن میں پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی شخص کی گرفتاری کا واقعہ نماز مغرب کےبعد پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بھی مجرم کی مشکوک حرکات کے بارے میں حکام کو گواہی دی جس کے بعد اس کے خلاف پراسیکیوٹر جنرل کے ہاں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
-
رمضان میں مسجد الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات ...
بين الاقوامى -
مکہ: مسجد الحرام میں خطبات کا تین نئی زبانوں میں ترجمہ
#مسجد_الحرام میں ہونے والے خطبات کی عربی کے علاوہ دیگر زبانوں میں ترجمے کے پروگرام ...
بين الاقوامى -
مسجد الحرام میں رش کی کمی کے لئے جدید ترین نظام نصب
ایک سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سیکیورٹی معاملات ...
بين الاقوامى