سعودی عرب میں آن لائن نکاح رجسٹریشن کا آغاز
سعودی عرب میں آن لائن نکاح رجسٹریشن کا آغاز ہزاروں نکاح خواں حضرات کو خصوصی تربیت دی جائے گی
سعودی عرب کی وزارت انصاف وقانون نے پیش آئند چند ہفتوں کے دوران ملک بھرمیں نکاح کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نکاح کی آن لائن رجسٹریشن سے میاں بیوی کے حقوق کا تحفظ ملے گا.
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت انصاف و قانون کے سیکرٹری الشیخ عبدالعزیز الناصر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے نکاح کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے چند دنوں میں ملک بھرمیں عقد نکاح کا آن لائن اندراج شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال مملکت میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 70 ہزار نکاح کی رجسٹریشن کی توقع ہے۔
الشیخ عبدالعزیز الناصر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف نکاح خوان حضرات کی جدید تقاضوں کے پیش نظر تربیت کا ایک نیا پروگرام بھی شروع کرنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آن لائن نکاح کی رجسٹریشن اور نکاح خوان حضرات کی رہ نمائی کے لیے عائلی بہبودکے لیے سرگرم ادارے کی معاونت لی جائے گی۔ اس ضمن میں 6533 نکاح خواں حضرات کی ابتدائی طور پر تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
-
نکاح کے لیے خاتون کا ’زبانی ایجاب وقبول‘ لازمی قرار
سعودی عرب کے وزیر برائے قانون وانصاف نے نکاح خواں حضرات کے لیے ایک نیا حکم جاری ...
مشرق وسطی -
سعودی دلہنوں کو نکاح نامے کی کاپی دینا لازمی قرار
سعودی وزارت انصاف کے مطابق اب نکاح ناموں کی ایک کاپی خواتین کے حوالے بھی کی جائے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں شادی کے خواہشمندوں کے لئے خوشخبری
نکاح کے لئے عدالتوں کے چکر ختم، امام صاحب تارک وطن کے گھر آئیں گے
ایڈیٹر کی پسند