.

لبنانی پارلیمنٹ ملک کا صدر منتخب کرنے میں 43 ویں مرتبہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی پارلیمنٹ پیر کے روز مسلسل 43 ویں بار ملک کے لیے نئے صدر کو منتخب کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ناکامی کا سبب اجلاس کا کورم پورا نہ ہونا تھا۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی آئندہ تاریخ 7 ستمبر مقرر کی ہے۔ آج کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونی کی وجہ حزب اللہ ، فری پیٹریاٹک موومنٹ اور المردہ تحریک سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی غیرحاضری تھی۔

واضح رہے کہ ملک کے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں کورم پورا ہونے کے واسطے 128 میں سے کم از کم 86 ارکان کا حاضر ہونا ضروری ہے جب کہ آج کے اجلاس میں فقط 33 ارکان شریک ہوئے۔

صدارتی امیدوار کے ارکان پارلیمنٹ کے دو تہائی ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ووٹنگ کا نیا عمل ہوتا ہے جس میں امیدوار کو کم از کم 65 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

لبنانی پارلیمنٹ 25 مئی 2014 کو صدر میشیل سلیمان کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے نئے صدر کے انتخاب کی کوشش کر رہی ہے تاہم تمام کوششیں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی بھینٹ چڑھ گئیں۔