حلب میں جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے پر بات کریں گے : ڈی میستورا
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اقوام متحدہ روس کے ساتھ حلب میں 3 گھنٹوں کی جنگ بندی میں توسیع کرنے کا معاملہ زیربحث لائے گی کیوں کہ یہ دورانیہ امدادی سامان کے پہنچانے کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹیم کی توجہ امدادی سامان کو کاستیلو کے راستے گزارنے پر مرکوز ہے۔
ڈی میستورا نے باور کرایا کہ اقوام متحدہ رواں ماہ کے آخر میں جنیوا میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کے بہت سے شواہد ہیں کہ حلب میں گیس کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے اور تصدیق کی صورت میں یہ جنگی جرم ہوگا۔
خصوصی ایلچی کے مطابق شام کے بحران کے حل تک پہنچنے کے لیے ترکی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
شامی قصبے مضایا کے حوالے سے ڈی میستورا کا کہنا تھا کہ بشار حکومت اور حزب اللہ کی ملیشیاؤں کی جانب سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا محاصرہ جاری ہے۔
-
ڈی مستورا ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں: شامی اپوزیشن
شامی اپوزیشن نے ان کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن کے تحت اس کے مطابق اپوزیشن پر ...
مشرق وسطی -
شام جنیوا مذاکرات میں شریک ہوں گا: ڈی مستورا
بشار الاسد حکومت نے اقوام متحدہ کے لئے شامی مندوب سٹیفن ڈی مستورا کو آگاہ کیا ہے ...
بين الاقوامى -
اسٹافن ڈی مستورا شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مقرر
مصر کے رمزی عزالدین رمزی کو شام کے لیے نائب عالمی ایلچی بنا دیا گیا
بين الاقوامى