حلب : شامی ایئرفورس انٹیلجنس پر کنٹرول کے لیے اپوزیشن کی کارروائی
شام کے شہر حلب میں جنگجو گروپوں نے شہر میں ایئرفورس انٹیلجنس بیورو اور الزہراء آرٹلری بریگیڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے نئی عکسری کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
زمینی طور پر کارروائی کا آغاز ایک ریموٹ کنٹرولڈ کار بم دھماکے کے ذریعے کیا گیا جس میں الزہراء سوسائٹی میں شامی سرکاری فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
اسی طرح انقلابی جنگجو الزہراء کی آرٹلری میں 37 اور 23 ملی کی توپوں کو تباہ کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے۔
مقامی کارکنان کے مطابق شامی اپوزیشن گروپوں نے حلب شہر کے جنوبی علاقے شیخ سعید میں سرکاری فوج پر حملے کے بعد وہاں واقع سیمنٹ فیکٹری کے کئی حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
اس دوران جھڑپوں کے علاقوں اور فیکٹری کے اطراف اپوزیشن گروپوں کو گرینیڈز اور بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب کہ سرکاری فوج نے علاقے پر گولہ باری اور فضائی بمباری کو شدید کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں حلب پر کنٹرول کے لیے لڑائی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت شہر سرکاری فوج اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان تقسیم ہے۔ سرکاری فوج شہر کے مغربی حصے پر قابض ہے اور شہر کے مشرقی حصوں پر اپوزیشن کا کنٹرول ہے۔ لڑائی کی شدت کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہوجانے کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بجلی ، پانی اور دیگر سہولیات سے محروم ہوچکی ہے۔
-
اقوام متحدہ : حلب میں کیمیائی گیس کے حملے کی تحقیقات
شامی فوج پر باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں کلورین گیس والے بیرل بم برسانے کا الزام
مشرق وسطی -
شامی باغیوں نے حلب میں اسدی فوج کی آخری سپلائی لائن کاٹ دی
شام میں اپوزیشن کی نمائندہ فورسز نے جنگ زدہ شہر حلب کو ملانے والی سرکاری فوج کی ...
مشرق وسطی -
حلب میں جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے پر بات کریں گے : ڈی میستورا
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی