شام : جرابلس کے 6 دیہاتوں پر جیش ِ حُر کا کنٹرول
شام میں جیش ِ حُر کی فورسز نے جرابلس شہر کے جنوب میں چھ دیہات پر کنٹرول حاصل کر لینے کا اعلان کیا۔ یہ دیہات تلہ العمارنہ ، دابس ، بلابان ، بئر کوسی ، الخربہ اور الحجاج ہیں۔ یہ تازہ ترین پیش رفت جیش حر اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کا کہنا ہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے ملک کے شمال میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز سے کئی دیہات کا قبضہ چھین لیا ہے۔
دوسری جانب شامی جیش حُر کی فورسز نے جرابلس کے مغرب میں داعش تنظیم کے ساتھ جھڑپوں کے بعد بالویران گاؤں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اسی طرح جیش حُر نے حلب کے نواحی قصبے الراعی کے مشرق میں واقع گاؤں الشیخ یعقوب کا کنٹرول بھی داعش تنظیم سے لے لیا ہے۔
-
جرابلس آپریشن میں ایک ترک فوجی ہلاک، تین زخمی
ترک فوج کے شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پرحملے، مزید کمک روانہ
مشرق وسطی -
ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کا جرابلس کو آزاد کرانے کا دعویٰ
ترکی کے حمایت یافتہ شامی باغیوں نے شام کے شمالی شہر جرابلس کو داعش کے جنگجوؤں کے ...
مشرق وسطی -
ترکی اور اسد رجیم کے درمیان مفاہمت کے لیے پس چلمن بات چیت
ترکی کی جانب سے شامی حکومت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں لچکدار موقف سامنے آنے کے بعد ...
بين الاقوامى