عراق : القیارہ میں تیل کے چار کنووں کو لگی آگ بجھا دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق میں سکیورٹی فورسز نے داعش سے آزاد کرائے گئے شہر القیارہ میں تیل کے چار کنووں کو لگی ہوئی آگ پر قابو پا لیا ہے اور باقی کنووں کو لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

عراق کے نائب وزیر تیل فیاض النیما نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے شہر سے فرار ہوتے ہوئے ان کنووں کو آگ لگا دی تھی۔تیل کی باقی تنصیبات یا کنووں کو لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام جاری ہے''۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ تیل کے اور کتنے کنووں سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

عراقی فوج نے 23 اگست کو داعش کے دارالحکومت موصل سے جنوب میں واقع تیل کے وسیع ذخائر کے حامل شہر القیارہ اور اس کے نواحی علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔عراقی فوج کو اس شہر میں کوئی زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا اور داعش کے جنگجو موصل کی جانب راہ فرار اختیار کر گئے تھے۔

عراقی فورسز نے گذشتہ ماہ القیارہ کے ائیربیس پر قبضہ کر لیا تھا۔اب وہ اس کو یہاں سے 60 کلومیٹر شمال میں واقع موصل شہر میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔القیارہ کے علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر ہیں اور یہاں سے کافی مقدار میں خام تیل نکالا جاتا ہے۔یہاں تیل صاف کرنے کا ایک چھوٹا کارخانہ بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں