خامنہ ای کی تنقید حج کو سیاست سے جوڑنے کی کوشش : خلیج کونسل
خلیج تعاون کونسل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حج انتظامات کے پس منظر میں ایرانی مرشد اعلی کی جانب سے مملکت کو تنقید کا نشانہ بنانا ، مناسک حج کے آغاز سے قبل "مقاصد کو ظاہر کرنے والی اشتعال انگیزی" ہے۔
خامنہ ای نے اس مذہبی فریضے کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ "حج کی انتظامیہ بین الاقوامی" ہونا چاہیے۔
کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطيف الزياني کی جانب بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک " کے نزدیک ایرانی مرشد اعلی کا حج سے متعلق بیان مقاصد کا انکشاف کرنے والی اشتعال انگیزی ہے۔ یہ اس عظیم اسلامی عبادت کو سیاست سے جوڑنے کی ایک مایوس کوشش ہے ، ایسی عبادت جس کے دوران ان مبارک دنوں میں حرمین شریفین کی سرزمین پر عالم اسلام کی تمام اقوام جمع ہوتی ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کا بیان "غلط اور متنازعہ الزامات" پر مبنی ہے۔
الزیانی نے زور دے کر کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب کے حوالے سے "ایرانی اعلی اہل کاروں کی جانب سے گمراہ کن میڈیا مہم اور مسلسل بیانات" کو مسترد کرتے ہیں.. اس لیے کہ یہ ہمارے دین حنیف اسلام کی اقدار اور بنیادی اصولوں کے مکمل طور پر منافی ہے۔ الزیانی کے مطابق اس بیان میں " نامناسب جملے اور توہین آمیز اوصاف شامل ہیں جو ایک مسلم ریاست کے رہ نما کے ساتھ ساتھ کسی بھی مسلمان کے دل یا زبان سے نہیں نکلنا چاہئیں"۔
-
سعودی ولی عہد کا حج میں شریک اداروں کی تیاری کا معائنہ
سعودی عرب کے ولی عہد ، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف ...
مشرق وسطی -
"ہم آپ کا حج بدل کریں گے"....مگر رقم کتنی دیں گے؟
"ہم آپ یا آپ کے متوفی رشتے داروں کے بدلے میں حج کریں گے"، یہ جملہ کچھ ...
ایڈیٹر کی پسند -
الریاض نے حج سے متعلق ایرانی رہبر کا بیان مسترد کر دیا
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے مملکت کے حج انتظامات سے متعلق ایرانی ...
مشرق وسطی