سرحدی گزرگاہ کے مقابل سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں کا ملیشیاؤں پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جازان صوبے کی سمت طوال کی سرحدی گزرگاہ کے مقابل علاقے میں یمنی ملیشیاؤں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں مسلح عناصر کو براہ راست نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں سعودی افواج نے یمن کے ساتھ اپنی سرحد کے نزدیک ملیشیاؤں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔ "العربیہ" کے نمائندے کے مطابق اس حملے کو الربوعہ کے علاقے کے نزدیک پسپا کیا گیا۔

اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب کے سرحدی ضلع طوال میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے گرینیڈوں کے ٹکڑے لگنے سے ایک یمنی مقیم زخمی ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں