صنعاء دھماکا.. شاہ سلمان کی زخمیوں کے یمن سے باہر علاج کی ہدایت
خادم حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے "کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر" کو ہدایت کی ہے کہ وہ عرب اتحادی افواج ، یمن کی آئینی حکومت اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کرے۔ اس کا مقصد یمنی دارالحکومت صنعاء میں ہفتے کے روز بڑے ہال میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے یمن سے باہر منتقل کرنے میں سہولت کاری پیش کرنا ہے۔
شاہ سلمان کی مذکورہ ہدایت ان کے مرکز کی کارروائیوں اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے برادر یمنی عوام کے لیے پیش کیے جانے والے انسان دوست منصوبوں کی ایک کڑی ہے۔
-
شام جانے کی کوشش کرنے والے دو سعودی یمن سے گرفتار
یمنی فوج نے سعودی عرب کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرکے سعودی حکام کے حوالے کر دیا ...
بين الاقوامى -
یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی کارروائی میں 50 حوثی باغی ہلاک
سعودی عرب کی خصوصی فورسز نے عرب اتحاد کے ساتھ مل کر یمن کے سرحدی پہاڑی علاقے میں ...
بين الاقوامى -
یمن میں جنازے پر اتحادی فوج نے بمباری نہیں کی: سعودی عرب
سعودی عرب کی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب فوج کے اتحاد کے ...
بين الاقوامى