مصر : کرنک معبد کے احاطے میں ایک "شرم ناک" تقریب کا انعقاد
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک ڈانس پارٹی کی وڈیو کلپ گردش میں ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پارٹی مصر کے جنوبی شہر الاقصر کے قدیم معبد "کرنک" کے اندر ہوئی۔ اس نئی وڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد الاقصر کے شہریوں کا شدید غم وغصہ سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے اقدار اور رواج کے منافی تقریب جن میں الکحل مشروبات اور عریاں مناظر عام بات ہوتے ہیں.. ان کے ذریعے مصر کے اس تاریخی آثار کی بے حرمتی پر اپنی شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب الاقصر شہر میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مصطفی وزیری کا کہنا ہے کہ مذکورہ تقریب معبد کے اندر نہیں بلکہ اس کے آگے واقع میدان میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے باور کرایا کہ تقریب کا انعقاد تمام متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد ہوا۔
دوسری جانب مصر کے وزیر آثاریات ڈاکٹر خالد العنانی نے کرنک معبد کے بیرونی احاطے میں تقریب کے انعقاد کے واقعے کی تحقیقات ادارتی استغاثہ کو سونپ دی ہیں۔ اس کا مقصد واقعے کی تمام تر تفصیلات اور آثاریاتی زاویے سے کسی بھی خلاف ورزی کے پائے جانے کو معلوم کرنا ہے تاکہ ملوث عناصر کو اس کی سزا دی جا سکے۔
ادھر مصری پارلیمنٹ کے رکن اشرف عمارہ نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس میں الاقصر کے کرنک معبد میں ایک "غیر مہذب" تقریب کی اجازت دینے کے حوالے سے استفسار پیش کیا ہے۔ عمارہ کے مطابق چار ہزار سال پرانی تہذیب کے حامل معبد میں اس قسم کی تقریب کا انعقاد انتہائی شرم ناک ہے۔
-
مصر دہشت گردی سے بچ گیا، داعش کا خطرناک سیل گرفتار
مصر کی پولیس نے دولت اسلامی ’داعش‘ سے وابستہ ایک خطرناک سیل کو گرفتار ...
بين الاقوامى -
مصر میں 'العربیہ' کی بندش افواہ ہے، حقیقت نہیں
مصر کے بعض اخبارات اور آن لائن پورٹلز میں یہ 'افواہ' تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ ...
بين الاقوامى -
سعودی آرامکو کا مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے مصر کو پٹرولیم کی مصفیٰ مصنوعات معطل کرنے ...
مشرق وسطی