پیرس : موصل کے مستقبل سے متعلق اجلاس.. بنا ایران کے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ فرانس اور عراق جمعرات کے روز پیرس میں ایک اجلاس کا انتظام کر رہے ہیں جس میں 20 ملکوں کے وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد داعش سے موصل کو واپس لیے جانے کے لیے عراقی فوج اور بین الاقوامی اتحاد کے حملے کے آغاز کے بعد موصل کے "سیاسی مستقبل کی تیاری" کرنا ہے۔

جون مارک ایرولٹ کا کہنا تھا کہ "عسکری معرکے کے بعد موصل کے سیاسی مستقبل اور استحکام کی تیاری کی جانی چاہیے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ایران کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔

جون ماک کے مطابق دہشت گردوں کے شام کے شہر الرقہ میں پناہ لینے کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ اس شہر کو بھی واپس لیے جانے کے طریقہ کار پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ "الرقہ کے حوالے سے.. اسی انداز کو اپنانے کی ضرورت ہے جو موصل میں اپنایا گیا۔ اس میں وقت درکار ہوگا اور یہ معاملہ سیاسی عزم کا مطالبہ کرتا ہے۔ تاہم ہمیں خود کو منظم کرنا ہوگا "۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم داعش تنظیم کو اس واسطے چھوڑ دیں کہ وہ پھر سے اپنی صفوں کو منظم کرے۔ ہم پر لازم ہے کہ خود کو تیار کریں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں