موصل کے جنوب میں داعش کے گڑھ "الشورة" پر پولیس کا دھاوا
عراق میں وفاقی پولیس نے ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ اس کی فورسز نے موصل کے جنوب میں واقع داعش کے گڑھ ناحیہ الشورہ پر چار محوروں سے حملہ کر دیا ہے۔ بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ داعش تنظیم کمزور مذکورہ علاقے میں کمزور پڑ کر اپنے دفاعی ٹھکانوں کو چھوڑ رہی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناحیہ الشورہ کے ایک نواحی گاؤں عین النصر کو آزاد کرالیا گیا ہے جب کہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور گولہ بارود سے بھری 3 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
ادھر اسپیشل آپریشنز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل معن السعدی نے بتایا ہے کہ دعاش سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں کو "دیگر فورسز" کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ امن برقرار رکھا جا سکے اور شدت پسندوں کی دوبارہ واپسی کے سامانے روک لگائی جاسکے۔
السعدی کے مطابق نویں آرمرڈ بریگیڈ نے جنوب کی سمت سے موصل کے مرکز کی جانب پیش قدمی کا آغاز کر دیا ہے اور شمالی محور داعش کے ارکان کے سامنے مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے جب کہ ان کی فورسز شہر میں داخلے کے مشرقی راستوں پر کھڑی ہیں۔
-
موصل میں انسانی ڈھالیں، داعش کے ہاتھوں 8 ہزار خاندان اغوا
اقوام متحدہ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ "داعش" تنظیم نے موصل شہر کے ...
مشرق وسطی -
الرقہ کو داعش سے آزاد کرانے کے آپریشن میں حصہ لیں گے: عسیری
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مشیر اور عرب اتحادی فوج کے ترجمان جنرل احمد عسیری نے ...
بين الاقوامى -
موصل میں داعش کے 900 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں : امریکا
ایک امریکی جنرل نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ 17 اکتوبر کو موصل کے آزاد کرائے ...
مشرق وسطی