شام میں لڑائی.. حزب الله کی فٹ بال کھلاڑیوں کی بھرتی
لبنان میں حزب اللہ کے زیر انتظام العہد فٹ بال کلب نے اپنے 19 سالہ کھلاڑی قاسم شمخہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ قاسم گزشتہ روز شام میں جاری لڑائی میں "حزب الله" کی ملیشیاؤں کے ساتھ شرکت کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔
العہد کلب کے سکریٹری محمد عاصی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ قاسم کا نام کھیل کے میدان کا ہیرو ہونے کے سبب تو کلب کے ریکارڈ میں ہمیشہ زندہ رہے گا ساتھ ہی وہ وطن کے دفاع میں بھی ہیرو ثابت ہوا۔
قاسم 1997 میں پیدا ہوا اور اس کا تعلق لبنان کے جنوب میں واقع ایک گاؤں برج قلاویہ سے تھا۔
حزب اللہ کے زیر انتظام ویب سائٹوں پر تنظیم کے چھ ارکان کے نام جاری کیے گئے جو گزشتہ روز حلب میں مارے گئے تھے۔ ان میں حسين علی اسعد الموسوی ، فراس محمد قطيش ، قاسم علی شمخہ ، خليل محمد مرتضى ، شادی علی الزین اور سامر عادل عواضہ شامل ہیں۔
ادھر "جيشِ مجاهدين" نامی تنظیم نے حزب اللہ کے ایک پورے گروپ کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ اس گروپ کو حلب کے جنوبی نواحی علاقے میں ایک جگہ جمع ہونے پر " ٹاؤ" راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
-
"حزب الله" کا شام میں ملیشیاؤں کے لیے عون کی سپورٹ کا دعوی
لبنان میں "حزب الله" کے نزدیک شمار کیے جانے والے روزنامے " ...
مشرق وسطی -
میشل عون کا لبنانی صدر بننا حزب اللہ کی کامیابی ہے: ولایتی
ایرانی رہبر علی خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے میشال ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے اتحادی میشال عون لبنان کے صدر منتخب
لبنان کی پارلیمان نے سابق آرمی کمانڈر میشال عون کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ...
مشرق وسطی