باپ کے کھلونے نے بیٹے کو موت کی نیند سُلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں ایک افسوس ناک واقعے میں باپ کے لائے ہوئے کھلونے نے بچے کی جان لے لی۔ یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ کے ایک پسماندہ علاقے منشیہ ناصر میں پیش آیا۔

علاقے کے ایک فلیٹ میں دھماکے کی اطلاع ملنے پر شہری دفاع کے اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کے رہائشی ایک شخص نے اپنے 6 سالہ بیٹے ابانوب کو فٹ بال کی شکل کا کھلونا لا کر دیا تھا جو اسے اپنے کام کے مقام پر کچرا جمع کرنے کے دوران ملا تھا۔

ابانوب اپنے 7 سالہ دوست مرقس کے ساتھ کھلونے سے کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ درحقیقت یہ دیسی ساخت کا دھماکا خیز آلہ تھا جو فٹ بال کی شکل میں تیار کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 سالہ ابانوب فوری طور پر دم توڑ گیا جب کہ دوسرا بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں