یمن : تعز کے لیے 64 امدادی بوگیاں حوثیوں کے قبضے میں
یمن میں مقامی انتظامیہ کے وزیر اور امداد کی سپریم کمیٹی کے سربراہ عبدالرقیب فتح نے تعز صوبے کے اہلیان کو بھوک سے دوچار کرنے کی تمام تر ذمے داری باغی ملیشیاؤں پر عائد کی ہے۔ وزیر کے مطابق باغیوں نے تعز صوبے کے لیے امداد سے بھری ٹرین کی 64 بوگیوں کو روکا ہوا ہے۔ عبدالرقیب فتح کا کہنا ہے کہ مذکورہ امدادی بوگیاں نومبر کے اوائل میں الحدیدہ کی بندرگاہ سے تعز صوبے کی جانب بھیجی گئی تھیں۔
باغیوں کی جانب سے مقرر کردہ صوبے کے سکریٹری امین حمیدان نے مذکورہ امدادی بوگیوں اور ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ یمنی وزیر عبدالرقیب نے باور کرایا کہ تعز میں بوگیوں کے روک لیے جانے کی وجہ سے ٹھیکے داروں نے مزید امدادی سامان الحدیدہ سے تعز لے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
یمنی وزیر نے یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے کوآرڈی نیٹر جيمی مک گولڈرک اور خوراک کے عالمی پروگرام سے مطالبہ کیا ہے کہ باغی ملیشیاؤں کے حوالے سے سخت موقف اپنایا جائے جو تعز صوبے کے لیے بھیجی جانے والی امداد کو روک لینے پر کام کر رہی ہیں۔
عبدالرقیب فتح نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انسانی امداد کی بوگیوں کو فوری طور پر آزاد کرا کر انہیں الم ناک صورت حال سے دوچار یمنی عوام تک پہنچائے جانے کو یقینی بنایا جائے۔
-
یمنی فوج نے تعز شہرپر باغیوں کا دو اطراف سے حملہ ناکام بنا دیا
یمن کی سرکاری فوج اور مزاحمتی ملیشیا کے کارکنوں نے جنگ زدہ شہر تعز کے مشرق اور ...
بين الاقوامى -
یمنی فوج کا تعز شہر کے مشرقی حصوں پر مکمل کنٹرول
یمن کی سرکاری فوج اور اس کی اتحادی جنوبی مزاحمتی فورسز نے حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثی ملیشیا نے تعز میں 150 خاندانوں کو بے گھر کردیا
یمن میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے تعز کے نواحی ...
بين الاقوامى