اتحادی فوج کے حملے، شام میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ
شام اور عراق میں سرگرم داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد نے فضائی حملوں کے دوران شام میں داعش کے 168 آئل ٹینکر تباہ کردیے ہیں۔ داعش ان آئل ٹینکروں کو تیل کی نقل وحمل کے لیے استعمال کررہی تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اتحادی فوج نے داعش کا تیل کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنے کے لیے تدمرشہر میں اس کے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ جمعرات کے روز کی گئی کارروائی میں داعش کو دو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام اور عراق کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے داعش کے مالیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنا ضروری ہے۔ اتحادی فوجیں داعش کی مالی معاونت کا سبب بننے والے تمام وسائل کو نشانہ بنا رہی ہیں، ان میں شام اور عراق میں داعش کے زیرقبضہ تیل کےوسائل بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ داعش نے شام کے تاریخی شہر تدمر پر مئی 2015ء میں قبضہ کیا تھا جس کے بعد اس شہر میں واقع بیشتر تاریخی مذہبی مراکز اور تاریخی عمارتیں مسمار کردی تھیں۔ چند ماہ قبل شامی فوج نے تدمر میں آپریشن کے دوران داعش کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔
-
لیبیا:داعش کے ٹھکانے سے 266 جنگجوؤں کی لاشیں برآمد
داعش کے چنگل دسیوں شہری بازیاب
بين الاقوامى -
ابوالحسن المہاجر داعش کا نیا ترجمان مقرر، ترکی کو دھمکیاں
شدت پسند گروپ داعش نے انٹرنیٹ پر ایک ریکارڈ صوتی پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں ابو ...
مشرق وسطی -
موصل: داعش کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ رات میں فضائی بم باری
عراقی فضائیہ کے ایف-16 طیاروں نے موصل میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ رات ...
مشرق وسطی -
داعش اور حزب اللہ ایک سکے کے دو رُخ!
ایک دوسرے کے نظریاتی دشمنوں میں گہری مماثلتیں
مشرق وسطی -
شمالی قفقاز میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق
روس کی وفاقی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ شمالی قفقاز ...
بين الاقوامى -
موصل : داعش کا القادسیہ میں شہریوں پر ٹینکر بم حملہ ،24 ہلاک
عراق کے شمالی شہر موصل کے مشرق میں واقع علاقے القادسیہ میں داعش کے ایک ٹینکر بم ...
بين الاقوامى