حلب پر دھاوے میں شامل شیعہ ملیشیا کی اِدلب کے مکینوں کو دھمکی
شام کے شمالی شہر حلب کے عسکری طور پر سقوط کے بعد بشار حکومت کے لیے لڑنے والی عراق کی شیعہ ملیشیا حرکت "النجباء" نے اب ادلب شہر کے مکینوں کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ اس انتہا پسند تنظیم کے سکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے ایک خط کے ذریعے ادلب شہر کے شمال مشرق میں واقع دو قصبوں کفریا اور فوعا کے مکینوں کو "حسین کے پوتوں اور حسین کے فرزندوں" کے نام سے مخاطب کیا ہے۔
اپنی نوعیت کی اس منفرد فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی میں الکعبی نے "یزید کے میزائل" جیسے الفاظ استعمال کیےاور کہا کہ وہ اور اس کی فرقہ وارانہ جماعت "دوبارہ سے حسین کے قتل" کی اجازت نہیں دے گی !۔ خط کا متن منگل کی شب تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔
الکعبی نے اپنے خط میں کہا کہ عصر حاضر کے کربلا یعنی کفریا اور فوعا میں حسین کی اولاد کی نصرت کے واسطے ہمارے شام جانے پر شدید اعتراض کیا گیا۔
الکعبی نے شامی اپوزیشن کی سنی فورسز کو "یزید کی اولاد" قرار دیا جنھوں نے "حسین کی اولاد" کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ الکعبی کا کہنا ہے کہ اے عصر حاضر کے کربلا (یعنی کفریا اور فوعا) تمھارا معرکہ ہمارا معرکہ ہے اور ہمیں ہر گز کوئی نہیں روک سکتا۔
الکعبی نے باور کرایا کہ ان کی تنظیم نے مذکورہ دونوں قصبوں کے مکینوں کی نصرت کے وعدے کی نہ پہلے خلاف ورزی کی اور نہ ہی آئندہ کرے گی۔
اس سے قبل شیعہ تنظیم حرکت "النجباء" نے صوبہ حلب کے مشرقی حصے میں واقع علاقے شیخ سعید پر قبضے کی کارروائی میں شریک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے شامی حکومت کے ذرائع ابلاغ سے بھی قبل حلب شہر میں واقع اموی مسجد میں پہنچ کر وہاں سے خصوصی تصویری رپورٹیں نشر کی تھیں۔
-
حلب میں قتلِ عام کی ذمے دار "قُدس فورس" ہے : ایرانی اپوزیشن
ایرانی قومی کونسل برائے مزاحمت میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ محمد محدثین کا ...
مشرق وسطی -
حلب میں اعلانِ جنگ بندی کے باوجود بم دھماکے اور طوائف الملوکی
شام کے شمالی شہر حلب میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ...
مشرق وسطی -
بشار کے ساتھ حلب میں یہ شخصیت نماز ادا کرے گی !
شام میں بشار حکومت کے نمک خوار مفتی احمد بدر الدین حسون نے اعلان کیا ہے کہ وہ شامی ...
مشرق وسطی