شام میں داعش کے ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کا ایک اعلیٰ کمانڈر امریکا کے حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجوؤں کے ساتھ ملک کے شمال میں جاری لڑائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔

رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ داعش نے رات شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے خلاف جوابی حملہ کیا تھا لیکن ان کا یہ حملہ ناکام رہا تھا۔

کرد فورسز نے شام کے شمالی علاقے میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل ڈیم کی جانب پانچ کلومیٹر تک پیش قدمی کی ہے۔داعش نے ایس ڈی ایف کے بڑھتے ہوئے قدم روکنے کے لیے جوابی حملہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں