ترک فوج کے شام میں داعش پر فضائی حملے ،18 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے فضائی حملوں اور اس کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں داعش کے اٹھارہ جنگجو ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میں داعش کے چار اہداف کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ روس کے لڑاکا طیاروں نے بھی داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب کے جنوب مغرب میں آٹھ کلومیٹر دور واقع دائرکاک کے علاقے پر بمباری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں