کردستان نے سعودی قونصل خانہ سے متعلق ایرانی مطالبہ مسترد کر دیا
عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی حکومت نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اربیل میں سعودی قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
کردستان حکومت کے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق "اربیل میں قونصل خانے اور دیگر سفارتی دفاتر کی سرگرمیوں کو عراق اور صوبہ میں پہلے سے طے شدہ قوانین کی روشنی میں چلائے جاتے ہیں۔" سعودی پریس ایجنسی نے بیان کے حوالے سے مزید بتایا کہ "کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قونصل خانہ بند کرنے کا مطالبہ کرے۔"
یاد رہے کہ پاسداران ایران کی جانب سے کردستان کے معاملات سے متعلق یہ پہلا بیان نہیں۔ یہ بیان صوبہ کے داخلی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبہ ہمسایہ ملکوں سمیت دنیا بھر سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کا خواہش مند ہے۔ ہم اس بات کے متنمنی ہیں کہ ایران اپنے ایک سرکاری ادارے کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اپنا نقطہ نظر واضح کرے اور آئندہ ایسی صورتحال پیدا ہونے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔
-
صدر روحانی سنیوں سے معافی مانگیں : مفتی ایرانی کردستان
ایرانی کردستان میں اہل سنت کے مفتی حسن امینی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے مطالبہ ...
بين الاقوامى -
عراقی کردستان میں سلسلہ وار دھماکوں میں 7 ایرانی ہلاک
عراق کے صوبہ کردستان میں قائم ایرانی کردستانی لیبر پارٹی کے مرکز کے قریب ہونے والے ...
بين الاقوامى -
کردستان کی آزادی صوبےکے عوام کا موروثی حق ہے:بارزانی
عراق کے کرد اکثریتی صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ کردستان ...
بين الاقوامى -
ایرانی کردستان میں مسلح کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ
نامعلوم افراد کا پولیس سینٹر پرحملہ، ایک اہلکار زخمی
بين الاقوامى -
کُردستان کو ایرانی دھمکی.. اربیل نے مسترد کر دی!
تہران نے عراقی کردستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اربیل حکومت نے ایرانی کردستان ...
مشرق وسطی -
"تہران، بارزانی کو کردستان کا سربراہ دیکھنا چاہتا ہے"
ایران، عراق کے نیم خودمختار صوبے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کی مدت گورنری میں ...
ایڈیٹر کی پسند