قاہرہ یونی ورسٹی میں کتوں کو زہر دینے کا سبب؟
مصر میں قاہرہ یونی ورسٹی کے ذمے داران کی جانب سے یونی ورسٹی کے اطراف میں موجود کتوں کو زہر دینے کی مہم کی وڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یونی ورسٹی کی ایک طالبہ کی جانب سے سامنے آنے والی وڈیو میں ایک کتے کو زہر دیتے ہوئے اور اس کی دُم کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے یہاں تک کہ کچھ دیر بعد وہ دم توڑ گیا۔ اس وڈیو نے جانوروں کے حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا کارکنان کے اندر غصے کی آگ برپا کر دی جنہوں نے واقعے کے ذمے دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قاہرہ یونی ورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر جابر نصار نے اس وڈیو کے حوالے سے سرکاری طور پر معذرت پیش کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اس امر پر معذرت ناگزیر ہے اور کوئی انسان بھی اس صورت حال کو قبول نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر جابر کے مطابق یونی ورسٹی کا رقبہ بہت بڑا ہے اور اس کے بہت سے دروازے ہیں جہاں سے داخل ہو کر اندر آجانے والے جانوروں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ طلبہ و طالبات کی جانب سے کیمپس کے اندر ان جانوروں کی کثرت پر غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کتوں سے نمٹنے کے واسطے الجیزہ میں جانوروں کے طبی امور کی انتطامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی گمراہ کتوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے انہیں زہر دینے کا طریقہ اپنایا گیا۔
ڈاکٹر جابر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جانوروں کے طبی امور کی انتظامیہ کے تحت ماہر ڈاکٹروں کے ہاتھوں انجام پایا اور یونی ورسٹی کے ذمے داران کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
حوثی ملیشیا کا جامعہ صنعا میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر حملہ
یمن بھر کی جامعات کے اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے پر حوثیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن ...
بين الاقوامى -
صالح کے خلاف عدالتی کارروائی یمن کی حکومت کرے گی : احمد عسیری
سعودی وزیر دفاع کے مشیر اور یمن میں عسکری آپریشن میں مصروف عمل عرب اتحادی افواج کے ...
مشرق وسطی -
یمن : حجہ ، مارب اور المخا میں باغیوں پر اتحادی فضائی حملے
یمن کے صوبے تعز میں سرکاری فوج نے مقبنہ کے محاذ پر باغیوں کے ٹھکانوں کو حملے کا ...
مشرق وسطی