سلامتی کونسل میں یمن کا خط ..ایران کا ملیشیاؤں کو ہتھیار مہیا کرنا ثابت
یمن کی حکومت نے ہفتے کے روز سرکاری طور پر عالمی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کو یمن اور بحر احمر میں ان کی دہشت گرد کارروائیوں کی بنیاد پر ایک دہشت گرد جماعت قرار دیا جائے۔
یہ مطالبہ ایک سرکاری شکایتی خط میں سامنے آیا ہے جس میں یمن میں ایرانی مداخلت ، تہران کی جانب سے ملیشیاؤں کو اسلحے کی فراہمی اور ملک میں جنگ پر اکسانے کا سلسلہ جاری رکھنے کو ثابت کیا گیا ہے۔
یہ خط اقوام متحدہ میں یمن کے مندوب خالد الیمانی نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوترس کے حوالے کیا۔
اس کے علاوہ خط میں یمنی خود مختاری کے خلاف ایران کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ان میں ملیشیاؤں کے لیے مسلسل طور ہتھیاروں کا بھیجا جانا اور مختلف نوعیت کی مالی اور لوجسٹک سپورٹ کا پیش کیا جانا اہم ترین ہے۔ ان کے علاوہ کچھ عرصہ قبل حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے بحر احمر میں شہری اور عسکری بحری جہازوں پر حملوں اور بحر احمر کے جنوب میں بین الاقوامی جہاز رانی کے امن و سلامتی کے لیے خطرے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
-
یمن: حوثیوں نے سوشل سکیورٹی سے ایک ارب ڈالر لوٹے
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی جانب سے جنرل کارپوریشن برائے سوشل ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد یمن میں شہریوں پر حملے کی تحقیقات کرے گا
سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے کہا ہے کہ وہ ان دعووں کی تحقیقات کرے گا جن میں کہا ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثیوں نے 300 شہریوں کو اغوا کر لیا ،تاوان کا مطالبہ
یمن کی اِب گورنری میں حوثی باغیوں نے بڑوں اور بچوں سمیت کم سے کم تین سو عام شہریوں ...
بين الاقوامى