روس شام میں حزب اللہ کا کردار کم کر رہا ہے : شامی اپوزیشن
شامی اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق روسی افواج کا ایک بریگیڈ دارالحکومت دمشق کے نواح میں وادی بردی کے جنوب مغرب میں النبی ہابیل بیرک میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہاں سے روسی فوجیوں کو اُن علاقوں میں بھیجا جائے گا جنہیں حزب اللہ اپنے زیر اثر علاقے ہونے کا دعوی کرتی ہے۔ یہ بات العربیہ نیوز چینل نے ہفتے کے روز بتائی۔
شامی اپوزیشن نے بتایا ہے کہ وادی بردی کے علاقے میں بڑی تعداد میں روسی فوجی پولیس کےاہل کار متعین کر دیے گئے ہیں جہاں دمشق کے نواح میں الہامہ کے علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ بھی قائم کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل حزب اللہ ملیشیاؤں نے دمشق کے نواح میں واقع شہروں اور قصبوں پر اپنے عسکری وجود کو مسلط کر دیا تھا۔ یہ رسوخ بیروت کے پُل سے شروع ہو کر وادی بردی اور الزبدانی کے دیہات سے ہوتا ہوا سرغایا اور لبنانی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔
-
شام امن مذاکرات میں کسی نمایاں پیش رفت کی توقع نہیں: اقوام متحدہ ایلچی
اقوام متحدہ کے ثالث کار اسٹافن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ انھیں جمعرات سے جنیوا میں ...
مشرق وسطی -
’شام میں انتقال اقتدار جنیوا مذاکرات کے ایجنڈے کا اہم موضوع‘
کل ہونے والے اجلاس میں نئے دستور اور انتخابات پر بھی بات ہوگی: دی مستورا
مشرق وسطی