یمنی فوج نے صنعاء کےقریب جبل القناصین باغیوں سے آزاد کرلیا
یمن کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ باغیوں کے خلاف سرگرم سرکاری فوج اور عوامی مزاحمتی ملیشیا نے مشرقی صنعاء میں نھم کے علاقے میں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے ’جبل القناصین‘ کو حوثی باغیوں اورعلی صالح ملیشیا سے آزاد کرالیا ہے۔
’العربیہ‘ نیوز چینل کے نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روز جبل القناصین اور اس کے اطراف میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ کے بعد باغی جبل القناصین سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
نیوز ویب پورٹل ’ستمبر ڈاٹ نیٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے جبل القناصین کا کچھ حصہ پہلے ہے باغیوں سے آزاد کرالیا تھا۔ کل ہفتے کو جبل القناصین کا مکمل کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ لڑائی کے دوران درجنوں باغی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جب کہ ایک گوریلا جنگجو کمانڈر ابو محمد گرفتار کرلیا گیا ہے۔
صنعاء کے قریب حکومتی فورسز نے الضبوعہ میں الصافح قصبے کا کنٹرول بھی باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔ الضبوعہ اور اس کے اطراف میں باغیوں کے مراکز کی سپلائی لائن کاٹی دی گئی ہے اور ان کے ٹھکانوں پرعرب اتحادی فوج کی بم باری بھی جاری ہے۔
-
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا نیا امن منصوبہ
یمن میں سیاسی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ...
بين الاقوامى -
یمن : نہم میں فوج کا باغی ملیشیاؤں پر بڑا حملہ
یمن میں جمعرات کے روز سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے صنعاء کے مشرق میں نہم ...
مشرق وسطی -
یمن : القاعدہ تنظیم میں امریکی جاسوسوں کا انکشاف
یمن میں القاعدہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے دو ارکان کو امریکا کے لیے ...
مشرق وسطی