دبئی : وہائٹ ہاؤس کو بلیک میل کرنے والے "ہیکر" گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دبئی کی پولیس نے سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہیکروں کی اُس ٹولی کو پکڑ لیا ہے جس نے امریکی وہائٹ ہاؤس کے کئی سینئر اہل کاروں کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کر لیے تھے۔

روزنامہ البیان کے مطابق دبئی پولیس کے سینئر اہل کار میجر ڈاکٹر سعود الخالدی نے بتایا کہ وہائٹ ہاؤس میں متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں سرکاری طور پر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں وہائٹ ہاؤس کے 5 سینئر ذمے داران کے ای میل اکاؤنٹس ہیک ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کر لی ہے اور وہ بلیک میلنگ کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ہیکروں کا یہ گروپ اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

اس ای میل کے موصول ہونے کے بعد سائبر کرائمز کے شعبے سے متعلق ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور دو گھنٹے کے اندر ہی امارت عجمان میں ایک اپارٹمنٹ میں ہیکروں کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا گیا۔ متعلقہ حکام کے ساتھ جائے مقام پر چھاپہ مارا گیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ ہیکنگ کی کارروائیوں میں ملوث یہ گروپ حاصل ہونے والی معلومات بھاری رقوم کے عوض فروخت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں