شامی اپوزیشن اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

احرار شام 500 افراد کی رہائی میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں اپوزیشن کے مسلح گروپ ’احرار الشام‘ اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسد رجیم نے 500 قیدیوں کو احرار الشام کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز احرار الشام کے ترجمان محمد ابو زید نے بتایا کہ ان کی تنظیم اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدے طے پاچکا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شامی فوج پانچ سو قیدیوں کو اگلے چند گھنٹوں کے اندر اندر حلب سے باہر منتقل کرے گی۔

ایک سرکردہ عرب سفارت کار نے بتایا کہ شامی اپوزیشن گروپ اور اسد رجیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات قطر میں ہوئے جن میں ایرانی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں